قران مجید میں مختصر ترین نصائح

 

اسلام علیکم۔۔۔۔
قران مجید فرقان حمید نے دو الفاظ پر مشتمل بہت ہی موزون انداز میں کئی جگہوں پر نصائح بیان فرمائی ہیں۔ یہ دو الفاظ اپنے اندر گہری اور پر مغز تفصیل رکھتی ہیں۔ ائیں ان کا مطالعہ کریں اور ان اوصاف کو اپنے اندر لانے کی کوشش کریں.
کمال کی تحریر ہے ………….
*لا تكفرون”* مت کفر کرو…
*لا تسرفوا”* مت اسراف کرو…
*لا تحزنوا”* مت غم کرو…
لا تتمنوا” مت تمنا کرو…
*لا تعتدوا”* حد سے آگے مت نکلو…
*لا تھنوا”* تم نہ سستی کرو…
*لا تنھر”* مت ڈانٹ ڈپٹ کرو…
*لا تسبوا”* مت گالی دو…
*لا تقھر”* سختی نہ کیا کر.
*لا تخشوا الناس”* مت ڈرو لوگوں سے۔۔۔
*لا تقربوا الفواحش”* مت قریب ہو برائیوں کے۔۔۔
*لا تبتئس”* مت مایوس ہو۔۔۔
*لا تخف”* مت خوف کھا۔۔۔
*لا یسخر”* مت مذاق کر۔۔۔
*لا تغرنکم الحیاۃ الدنیا”* تمہیں زندگانیٴ دنیا دھوکے میں نہ ڈالے…
*لا تزکوا أنفسکم”* مت پاکیزہ جانو اپنے نفسوں کو…
*لا یسرقن”* مت چوری کرو عورتو…
*لا یغتب”* مت غیبت کرو…
*لا تفرقوا”* مت تفرقہ ڈالو
*لا یخافون لومة لايم”* اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی.. پرواه بھی نہ کریں گے…
*لا تقل لهما اف”* مت ان دونوں (والدین) کو آف تک کہو….
*لا تقتلوا النفس”* مت قتل کرو کسی جان کو….
*لا تفسدوا فی الأرض”* مت فساد کرو زمین میں….
*لا تأکلوا الربا”* مت سود کھاؤ….
*لا ینقضون المیثاق”* مت پختہ عہدوں کو توڑو…
*لا تشرکوا به شيئا”* مت شریک بناؤ اس کے ساتھ کسی کو…
*لا تمش فی الأرض مرحا”* زمین پر مت اکڑ کر چلو ..
سہیل انجم

اپنا تبصرہ بھیجیں