
درخواست برائے شکائت راشن ڈپو
بخدمت جناب فوڈ کنٹرولر صاحب ضلع دیر لوئیر
عنوان: درخواست برائے شکائت راشن ڈپو
جناب عالی! ۔۔۔
مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہمارے محلے کا راشن ڈپو نمبر 123 ہمارے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ یہ ڈپو نہ وقت پر کھلتا ہے اور نہ یہاں پر راشن گروں سے اچھا سلوک کیا جاتا ہے۔ چینی کی بوریاں آتی ہیں لیکن نہ معلوم کہ کہاں غائب ہوجاتی ہیں۔ پورے محلے میں کوئی خوش نصیب ہی ان چیزوں کا حاصل کرتا ہے۔
ہم اپ صاحبان سے التماس اور التجا کرتے ہیں کہ راشن ڈپو کی شفاف انکوائری کی جائے۔ اگر اس عملہ کے افراد اس میں ملوث ہیں تو انہیں قرار واقعی سزا دی جائےاور دوسروں کیلئے نشان عبرت بنا دیا جائے۔
العارض
اہل محلہ قاضی آباد دیر لوئیر
Load/Hide Comments