سورۃالبقرہ اور سورہ العمران میں تعلق

کسی بھی دو سورتوں میں تعلق کا مطلب یہ ہے کہ ان میں مشابہت بھی ہے لیکن فرق بھی ہے۔ آئیں تفسیر بیان القران کے روشنی میں اس تعلق کا جائزہ لیتے ہیں۔

یہ دونوں سورتیں حروف مقطعات “الم” سے شروع ہوتی ہیں۔

دونوں سورتوں کے آغاز میں قران مجید کی عظمت کا بیان کیا گیا ہے۔

دونوں سورتوں کے اختتامی کلمات عظیم ایتوں سے ہوئی ہیں۔

سورۃ البقرہ کو سورۃ المتین کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس میں دو عظیم امتوں کا مجموعی بیان ہے، اسی طرح سورۃ العمران میں بھی دو امتوں کا بیان کیا گیا ہے۔

سورۃ البقرہ میں زیادہ بیان یہود کے بارے میں ہے جبکہ العمران میں یہی بیان نصاریٰ کے بارےمیں ہے۔

سورۃ البقرہ کو بیان کے اعتبار سے دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے اسی طرح سورہ العمران کو بھی دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں سورتوں کو الزھراوین کا نام دیا ہے یعنی دو نہایت تابناک اور روشن سورتیں۔

مندرجہ بالا تعلق کو تمام مفسرین نے بیان کیا ہے لیکن یہ تعلق زیادہ گہری انداز میں ڈاکٹر اسرار احمد ؒ نے اپنے تفسیر بیان القران میں بیان کیا ہے۔ واللہ اعلم سہیل انجم

اپنا تبصرہ بھیجیں