What to do in Ramadan

رمضان المبارک میں کرنے کے اہم کام

اسلام علیکم۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل وکرم سے ہم رمضان المبارک کے مہینے میں داخل ہوچکے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خصوصی نعمت ہے جس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے امید رکھیں کہ وہ ہمارے تمام گناہ معاف کردے گا۔

اپنے زرائع امدن پر ایک گہری نگاہ ڈالیں کہ کیا وہ حلال ہے کہ حرام؟ اگر حلال ہے تو اپ خوشقسمت ہیں اور اسطرح اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کریں اور ان کے سامنے سجدہ ریز ہو۔ لیکن اگر حرام ہیں تو فورا اس کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے توبہ تائب ہو۔ مزید وہ کام ہرگز نہ کریں۔

اگر اپ کے زمے لوگوں کے حقوق ہیں تو وہ ادا کردیں۔

کسی بھی ذی روح کو کوئی تکلیف نہ دیں۔ تمام تر غلط کام چھوڑ دیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا “الحلال بین والحرام بین، وبینھما مشتبھات” اس کا مطلب ہے کہ حلال بھی کھل کر معلوم ہیں اور حرام بھی کھل کر معلوم ہیں اور اسکے درمیان شک والی چیزیں ہیں لہذا ان سے بچنا میری، اپکی اور سب کی اوللین ترجیح ہونی چاہیے۔

روزانہ رات کو اٹھ کر دو یا اس سے زیادہ رکعات نفل /تہجد پڑھیں اور اپنے رب سے مانگو۔

عزیز واقارب میں خیرات اور صدقات تقسیم کرو جس سے کسی کو بھی خبر نہ ہو اور وہ خواہ کتنا ہی چھوٹا ہو۔

اپنے مال میں سے (اگر صاحب نصاب ہیں) تو زکواۃ ادا کیجیئے۔

پانچ وقت کی نماز پڑھیں اور رب کا شکریہ ادا کریں۔

گھر میں پکانے کے وقت خواتین کے ساتھ مدد کرو کیونکہ وہ بھی انسان ہیں۔

روز کے تسبیحات کو اپنا معمول بناؤ۔

اخر میں بندہ ناچیز کو اپنے دعاؤں میں ضرور یاد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں