
رمضان میں کیا کھویا کیا پایا؟
عزیز دوستوں! رمضان المبارک کے بابرکت ساعتوں کو آج اٹھارواں دن ہے۔ اور آج کے دن کو حساب میں لا کر کل بارہ مزید دن ہمارے ساتھ باقی ہیں۔ یہ بابرکت ساعتیں اب بہت کم تعداد میں رہ گئی ہیں۔
کیا ہم اس بات کا ادراک کرسکتےہیں کہ ہم نے کیا پایا اور کیا کھویا؟ اس سوال کا جواب ہر شخص خود ہی دے سکتا ہے۔ آج میں نے جو سوالات آپ سے پوچھے ہیں وہ آپ اپنے آپ سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔
سوال نمبر1: کیا میں نے پنج وقتہ نماز ادا کی؟ کیا وہ نمازیں باجماعت تھی یا انفرادی؟
سوال نمبر 2: کیا میں نے اپنے سرکاری یا غیر سرکاری ذمہ داری ادا کی؟ کیا ایمانداری سے ادا کی؟
سوال نمبر 3: کیا میں نے اپنے جسم میں موجود نعمتوں پر انے والے قد غنوں کا خیال رکھا؟ مثلا کیا میں نے اپنے پاوں کی حفاظت کی؟ کیا میں نے اپنے سماعت کی حفاظت کی؟ کیا میں نے اپنے انکھوں یعنی نظر کی حفاظت کی ہے؟
سوال نمبر 4: پڑوس میں موجود لوگوں کے عزتوں کا خیال رکھا؟ ان کے ضروریات کا خیال رکھا؟
سوال نمبر 5: کیا میں اپنے روزمرہ زندگی میں حقوق العباد ادا کررہا ہوں؟
سوال نمبر 6: کیا میں حقوق اللہ کا خیال رکھ رہا ہوں؟
سوال نمبر 7: کیا میں اپنے کاروبار میں رمضان المبارک کے دوران ایمانداری کررہا ہوں ؟ کیا میرا کام زخیرہ اندوزی سے محفوظ ہے؟
عزیز قارئین! یہ سوالات جب میں نے اپنے اپ سے پوچھے تو اکثر کا جواب منفی میں نکلا۔ یعنی میں نے کئی دن ویسے ہی ضائع کئے۔ اب اپ بھی یہ سوال پوچھ سکتے ہیں تاکہ پتہ چلے کہ ہم کتنے پانی میں اور کتنے خشکی پر ہیں؟؟؟