اسلام علیکم!
عزیز قارئین کرام۔۔۔۔
سہیل انجم کی شخصی ویب سائٹ SohailWrites.com پر خوش آمدید
امید ہے آپ صحت کے بہترین حالت میں ہونگے۔۔۔
اس ویب سائٹ Sohailwrites.com کا باقاعدہ اجراء مورخہ 12 فروری سن دوہزار چوبیس کو ہورہا ہے۔ اس ویب سائٹ کو ممکن بنایا ہے پیارے اور دل کے قریب تر دوست جناب صدیق حساس کے مدد اور تعاون سے۔۔۔
یہاں، میں مختلف موضوعات پرغوروفکر کے بعد لکھتا ہوں جیسے کہ موجودہ سوشل منظر نامہ، ادب ، فلسفہ، سیاست ، اورسائنس ، سب کچھ اردو زبان میں۔
میری کتابت کا مقصد مختلف موضوعات پر اپنے خیالات اور رائے کا اشتراک کرنا ہے، اور اس طرح فکر و فلسفہ کو بڑھانا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے، میں علمی گفتگو کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہوں اور قارئین کو اس فکری سفر میں میرے ساتھ شامل کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔
SohailWrites.com پر مواد کو خاص توجہ اور مقصد کے تحت لکھا جاتا ہے، جس کا بنیادی مقصد تعلیم اور آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ یہاں بلند خیالات ہوتے ہیں، بحثیں پھولتی ہیں، اور قارئین کو گہرائیوں میں پڑھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
SohailWrites.com پر آنے کا شکریہ۔ مجھے امید ہے کہ اس پلیٹ فارم پر شیئر کیے گئے الفاظ کے ذریعے آپ کو فکروعمل ، فکر و فلسفہ، سائنس اور اپنے ارد گرد کی دنیا سے گہرا تعلق ملے گا۔
کیا اپ حصہ ڈال سکتے ہیں؟
ہاں ضرور، آپ سب کو اس میں اپنا اپنا حصہ ضرور ڈالنا چاہیے۔ آپ کسی بھی موضوع پر لکھ کر ہمیں help@sohailwrites.com پر بھیج سکتے ہیں – آپ کی مواد کو Review کے بعد شایع کیا جائے گا اور آپ کی لکھائی کا پورا پورا کریڈٹ دیا جائے گا۔ آئیں مل کر اس کو کامیاب بنائیں۔
حالیہ تبصرے