
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ۔۔۔ مہنگائی کا نیا طوفان انے کو تیار
نئی شرحیں ٹیکس سے بھرے بجٹ کے پہلے دن سے لاگو ہو رہی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق (آج) پیر سے ہوگا اور یہ اگلے 15 روز تک برقرار رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 258.16 روپے سے بڑھا کر 265.61 روپے فی لیٹر جبکہ HSD کی قیمت 267.89 روپے سے بڑھا کر 277.49 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.05 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments