
اسیر غزہ سینیٹر مشتاق احمد خان
سینیٹر مشتاق احمد خان ایک نڈر، مخلص اور باکردار سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بن کر کردار ادا کیا۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کے سرکردہ رہنما ہیں اور اپنی سادہ زندگی، اصول پسندی اور اسلامی نظریات کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔
جب فلسطین کے مظلوم عوام پر ظلم و ستم بڑھا اور غزہ پر بمباری ہوئی تو سینیٹر مشتاق احمد خان نے صرف باتوں پر اکتفا نہیں کیا بلکہ خود عملی قدم اٹھایا۔ وہ انسانی ہمدردی کے قافلے “فریڈم فلوٹیلا” کے ساتھ غزہ جانے نکلے تاکہ وہاں کے محصور عوام تک امداد پہنچا سکیں۔ یہ قافلہ ظلم کے خلاف ایک پرامن احتجاج تھا اور دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ مسلمان امت ایک جسم کی مانند ہے۔
غزہ کے سفر کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری نے پوری امتِ مسلمہ کے دلوں کو ہلا دیا۔ پاکستان میں ہر شخص نے ان کی بہادری کو سراہا اور ان کے لیے دعا کی۔ وہ آج بھی اسیرِ غزہ کے طور پر جانے جاتے ہیں، لیکن ان کی اسیر ی دراصل ایک عظیم جدوجہد کی علامت ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے ثابت کیا کہ ایمان، حوصلہ اور سچائی کے ساتھ کھڑا ہونے والا انسان کبھی تنہا نہیں ہوتا۔ وہ ظاہری طور پر قید میں ہیں مگر ان کی آواز دنیا بھر کے مظلوموں کے دلوں میں گونج رہی ہے۔ ان کی قربانی امت کے لیے حوصلے اور غیرت کی مثال ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان کا یہ اقدام یاد دلاتا ہے کہ سچے رہنما وہ ہوتے ہیں جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ وہ آج صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کے ہیرو بن چکے ہیں۔
Interesting read! Seeing platforms like big bunny app casino really shift the focus to data & probability is cool. Makes you think about strategy differently, beyond just luck!